برطانیہ نے104سال بعد میڈلز کا بڑا ذخیرہ قبضے میں کر لیا
طلائی تمغوں میں بیجنگ گیمز کی پرفارمنس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،گھڑسواری ٹیم ایونٹ میں پہلا سونے کا تمغہ اپنے نام کیا.
برطانیہ کی 104 برس بعد اولمپکس میں بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو فائل
KABUL:
اولمپکس میں برطانیہ نے 104 سال بعد میڈلز کا بڑا ذخیرہ اپنے قبضے میں کرلیا، طلائی تمغوں میں اپنی بیجنگ گیمز کی پرفارمنس کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، گھڑسواری ٹیم ایونٹ میں پہلا سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ٹرائیتھلون میں میزبان برائونلی برادرز نے دو تمغے حاصل کرلیے۔ ٹیبل ٹینس میں چین کلین سوئپ کرنے سے صرف ایک میڈل کی دوری پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی 104 برس بعد اولمپکس میں بہترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔
منگل کو آخری اطلاعات آنے تک اس نے22 گولڈ میڈلز کیساتھ مجموعی طور پر 47 تمغے حاصل کرکے بیجنگ گیمز کی کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا جس میں وہ 19 گولڈ کے ہمراہ 47 تمغوں کیساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا تھا۔ اس وقت برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پہلی اور دوسری پوزیشنز پر بالترتیب چین اور امریکا قابض ہیں، برطانیہ نے اولمپکس تاریخ کی بہترین پرفارمنس لندن میں ہی 1908 میں کھیلے گئے گیمز میں دی تھی جب وہ 56 سونے کے تمغوں سمیت 146 میڈلز حاصل کرکے ٹاپ پر رہا تھا۔
منگل کو اولمپکس ویلڈروم پر شروع ہونے والے پہلے ویمنز اومینیئم سائیکلنگ ایونٹ کا تاج برطانیہ کی لائورا ٹروٹ کے سر سج گیا، انھوں نے امریکا کی سارا ہیمر سے صرف ایک پوائنٹ قبل ریس کا اختتام کیا، آسٹریلیا کی نیتی نے برانز میڈل جیتا۔ ٹرائیتھلون میں برطانیہ کے الیسٹیئر برائونلی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ان کے بھائی جونی نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ گھڑسواری کے ڈریسج ٹیم ایونٹ میں برطانیہ نے اولمپک تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ گھڑسواری میں 24 گھنٹوں میں برطانیہ کا دوسرا سونے کا تمغہ بنا اس سے قبل شوجمپنگ میں بھی میزبان سائیڈ نے ٹائٹل جیتا تھا۔ چین نے ویمنز ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جاپان کو یکطرفہ مقابلے میں 3-0 سے روندتے ہوئے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، اس سے قبل وہ دونوں سنگلز گولڈ میڈل جیت چکا۔
اب اس کی نگاہیں بدھ کو مینز ٹیم گولڈ جیت کر بیجنگ اولمپکس جیسیکلین سوئپ کرنے پر مرکوز ہیں۔ چین کی 20 سالہ ڈینگ لین لین نے اپنی ٹیم میٹ سوئی لو کو اپ سیٹ شکست دیتے ہوئے ویمنز بیلنس بیم جمناسٹک میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مینز پیرالیل باز جمناسٹک میں چین کے فینگ ژی نے اپنے ہی ہموطن لی زیوپینگ سے اولمپک چیمپئن کا اعزاز چھین لیا۔ ویمنز فلور ایکسرسائز جمناسٹک میں امریکا الیگزینڈرا ریسمین نے سونے کا تمغہ پایا۔
یہ ان کا لندن گیمز میں تیسرا میڈل ہے اس سے قبل وہ ٹیم فائنل میں طلائی اور بیلنس بیم میں برانز میڈل جیت چکی ہیں۔ ویمنز ونڈ سرفنگ گولڈ میڈل اسپین کی مارینا الابو نیرا نے جیت لیا، فن لینڈ کی ٹولی پیٹاجا نے سلور اور پولینڈ کی زوفیا نے برانزمیڈل اپنے نام کیا۔ مینز ہائی بار جمناسٹک میں سونے کا تمغہ نیدرلینڈر کے ایپکے زونڈرلینڈ نے جیتا۔ مینز ونڈ سرفنگ میں نیدر لینڈ کے ڈروین وان رجسیلبرگ نے سونے کے تمغہ پر اپنا حق جتایا۔ ڈوئٹ سنکرونائزڈ سوئمنگ کا ٹائٹل روس نے حاصل کرلیا۔