پاکستان کی آخری امید رابعہ آج قسمت آزمائی کرینگی
800 میٹر ہیٹ میں شریک،ٹریننگ عمدگی سے ہوئی اچھا پرفارم کروں گی،ایتھلیٹ
800 میٹر ہیٹ میں شریک،ٹریننگ عمدگی سے ہوئی اچھا پرفارم کروں گی،ایتھلیٹ. فوٹو زونگ
MELBOURNE:
لندن اولمپکس کے انفرادی مقابلوں میں شریک پاکستان کی آخری امید رابعہ عاشق بدھ کو 800 میٹر ہیٹ میں قسمت آزمائی کریں گی، 100 میٹر ریس میں لیاقت علی کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد توجہ اب رابعہ کی جانب مبذول ہوگئی، وہ لندن گیمز میں قومی ریکارڈ توڑنا چاہتی ہیں جو ان کی کوچ بشریٰ پروین نے 2 منٹ اور 8.04 سیکنڈ میں فاصلہ عبور کرکے بنایا تھا۔
رابعہ کا بہترین وقت 2 منٹ اور 10.65 سیکنڈ ہے جو انھوں نے مئی میں ایشین گراں پری میں ریکارڈ کرایا تھا۔ ایتھلیٹک کوچ بشریٰ کا کہنا ہے کہ رابعہ اس ہیٹ میں ملکی ریکارڈ توڑنے کیلیے پُراعتماد ہیں، نمائندہ 'ایکسپریس' نبیل ہاشمی سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رابعہ کی پرفارمنس کا انحصار اس کے ساتھ ہیٹ میں دوڑنے والی دیگر ایتھلیٹس پر ہے، ان کو دیکھ کر اسے بھی زیادہ بہتر کارکردگی کی تحریک مل سکتی ہے۔
اسے صرف اپنے اعصاب قابو میں رکھنے ہوںگے ، ہمارا خیال تھا کہ لیاقت علی اچھا پرفارم کریں گے مگر انھوں نے سست آغاز سے ہمیں کافی مایوس کیا، میں اب رابعہ کے بارے میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتی تاہم وہ قومی ریکارڈ توڑنے کیلیے کافی پُراعتماد ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ رابعہ کو لیاقت علی کے مقابلے میں لندن کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا زیادہ وقت ملا،رابعہ عاشق نے کہا کہ لندن میں میری ٹریننگ کافی عمدگی سے ہوئی، مجھے پوری امید ہے کہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی پیش کروں گی۔