موبائل فون پر فی کس ماہانہ اخراجات 217 روپے ہوگئے
4 سال قبل 194 روپے تھے، ویلیو ایڈڈ موبائل فون سروسز کے باعث فی صارف اخراجات بڑھے۔
2011-12 میں صارفین نے25 فیصد اضافے سے 277.7 ارب ایس ایم ایس کا تبادلہ کیا۔ فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستان میں موبائل کمپنیوں کے ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ بھارت میں فی صارف ریونیو میں کمی کا سامنا ہے۔
گزشتہ 4 سال کے دوران بھارت میں موبائل فون کے ہر صارف کاماہانہ خرچ 212 روپے سے کم ہو کر 102 روپے پر آگیا جبکہ پاکستان میں 2008-09 سے 2011-12 کے دوران فی صارف ماہانہ خرچ 194 روپے سے بڑھ کر217 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کے درمیان بڑھتے ہوئی مسابقت اور ویلیو ایڈڈ خدمات میں اضافے کے ساتھ فی صارف ریونیو میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پاکستان میں موبائل فون صارفین کی بڑی تعداد کا تعلق کم آمدن والے طبقے سے ہونے کے باوجود ریونیو میں اضافہ جاری ہے، مختلف موبائل کمپنیوں کی جانب سے برانچ لیس اور موبائل بینکاری کی سہولت کی فراہمی سے فی صارف ریونیو میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے، موبائل فون کمپنیوں کے ریونیو میں ایس ایم ایس کے ذریعے ہونے والی آمدن کا حصہ نمایاں ہے، مالی سال 2011-12کے دوران موبائل فون صارفین میں ایس ایم ایس کے رجحان میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس سال مجموعی طور پر 277.7 ارب ایس ایم ایس کا تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے۔