مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی ساڑھے 5 روپے کلو مہنگی کردی

فی کلو قیمت 110 تا 125، گھریلو سلنڈر 1270 تا 1450 روپے کا ہوگیا، ڈسٹری بیوٹرز

فی کلو قیمت 110 تا 125، گھریلو سلنڈر 1270 تا 1450 روپے کا ہوگیا، ڈسٹری بیوٹرز فوٹو: فائل

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی کلو گرام کے حساب اضافہ کردیا ہے۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن سے جاری اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے اس اضافے کے بعد گلگت، فاٹا، مظفر آباد، باغ، ناران ،کاغان، پشاورمیں ایل پی جی کی قیمت 125 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر1450 روپے کا ہو گیا۔




راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، میرپور، جہلم، بہاولپور، رحیم یار خان اور ملتان میں ایل پی جی کی قیمت 120 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 1390 روپے جبکہ لاہور،گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور گجرات میں ایل پی جی کی قیمت 115 روپے فی کلو گرام کردی گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں گھریلو سلنڈر 1330 روپے کا ہو گیا ہے، کراچی میں ایل پی جی کی فی کلوقیمت 110 روپے اور گھریلو سلنڈر 1270 روپے کا ہو گیا ہے۔
Load Next Story