روس ٹیلر ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری بنانے والے ساتویں کیوی کرکٹر بن جائیں گے
روس ٹیلر نے اب تک 199ون ڈے میں45.11کی اوسط سے 6903رنز بنائے۔
روس ٹیلر نے اب تک 199ون ڈے میں45.11کی اوسط سے 6903رنز بنائے۔ فوٹو : اے ایف پی
روس ٹیلر ون ڈے میچز کی ڈبل سنچری مکمل کرنے والے ساتویں کیوی کرکٹر کا اعزاز پانے کیلیے تیار ہیں۔
ہیملٹن میں میچ سے قبل روس ٹیلر نے 199ون ڈے میں45.11کی اوسط سے 6903رنز بنائے، ان میں 17سنچریاں شامل ہیں،ٹیلر سے پہلے ڈینیئل ویٹوری 291، اسٹیفن فلیمنگ 279، برینڈن میک کولم 260، کرس ہیرس 250، ناتھن ایسٹل 223 اور کرس کینز 214 میچز کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ ہیملٹن روس ٹیلر کا پسندیدہ میدان ہے، یہاں انھوں نے50.11کی اوسط سے 611رنز جوڑے، ان میں 2تھری فیگر اننگز بھی شامل ہیں۔