150 رنز کوہلی نے شادی کی انگوٹھی کو چوم کر جشن منایا
بطور کپتان نویں بار کارنامہ انجام دے کر بھارتی اسٹار نے بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بطور کپتان نویں بار کارنامہ انجام دے کر بھارتی اسٹار نے بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بھارتی کپتان ویرات کوہلی 150 پر پہنچے تو شادی کی انگوٹھی کو چوم کر جشن منایا۔
ویرات کوہلی جنوبی افریقہ سے جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے انفرادی اسکور 150 پر پہنچے تو شادی کی انگوٹھی کو چوم کر جشن منایا تاہم وہ مزید تین رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔ دریں اثنا بطور کپتان نویں بار 150 سے زائد رنز بنانے کے ریکارڈ میں کوہلی نے ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا، وہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے والے بھارت کے دوسرے کپتان بن گئے۔
یاد رہے کہ کوہلی سے قبل ٹنڈولکر یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں، رواں سنچورین ٹیسٹ کے تیسرے روز کوہلی نے اپنی 21 سنچری مکمل کرتے ہوئے 153 رنز بنائے۔ ٹنڈولکر نے 1996-97 میں کیپ ٹائون میں 169 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹنڈولکر اور اب کوہلی ہی جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے ایسے کپتان ہیں جنھیں پروٹیز دیس میں ٹیسٹ سنچری کا اعزاز حاصل ہوا۔ بطور کپتان کوہلی کی ساتویں تھری فیگر ٹیسٹ اننگز بھارت کی قیادت کرنے والے تمام کھلاڑیوں سے زیادہ ہے۔
کوہلی نے آسٹریلوی ہم منصب اسٹیون اسمتھ کو بھی دیار غیرمیں سنچریوں کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں کیریئر کی 21 ویں سنچری اسکور کی جو ان کی گذشتہ 7 برس میں دیار غیر میں 11ویں ٹیسٹ تھری فیگر اننگز ہے،اس عرصے میں اسمتھ نے 10 سنچریاں ملک سے باہر اسکور کی ہیں۔