نیب ریفرنسز میں شریف فیملی کی آج پیشی

ڈی جی نیب کی سربراہی میں ٹیم فلیگ شپ ریفرنس میں برطانوی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گی۔

نئے شواہد کی روشنی میں ضمنی ریفرنس تیار ہوگا، احتساب عدالت میں آج3گواہوں کی طلبی۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز پر آج سماعت کریگی۔

احتساب عدالت میں آج شریف فیملی کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہو گی جب کہ اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی پیش ہوں گے۔


واضح رہے کہ عدالت نے مزید 3گواہ طلب کر رکھے ہیں جن میں عمردراز،ناصر جونیجواور آفاق احمد شامل ہیں جب کہ گزشتہ سماعت پرحسین نواز کی مہران رمضان ٹیکسٹائل ملز کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا جب کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں گواہ عمر دراز گوندل بیماری کے باعث پیش نہیں ہوسکے تھے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان اوراسحاق ڈارکیخلاف نیب ریفرنسز میں مزید تحقیقات و شواہدکی تلاش کیلیے ڈی جی آپریشنز سیدظاہر شاہ کی سربراہی میں نیب ٹیم لندن چلی گئی۔


دوسری جانب نیب ذرائع نے روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی ٹیم فلیگ شپ ریفرنس سے متعلق برطانوی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ شریف خاندان کی آف شورکمپنیوں کی تفصیلات اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی اور پاکستانی سفارتخانے کا بھی دورہ کرے گی۔

Load Next Story