وسیم اکرم کی دستیابی دیکھ کر خصوصی ٹریننگ پروگرام بنائیں گے پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے.

وسیم اکرم کی دستیابی دیکھ کر خصوصی ٹریننگ پروگرام بنائیں گے، پی سی بی فوٹو اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وسیم اکرم کی جانب سے نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرنے کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ ترجمان ندیم سرور کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک نے دنیا کے عظیم ترین فاسٹ بولرز متعارف کرائے ان میں سے ایک وسیم اکرم بھی ہیں، ہم ان کی ملکی ٹیلنٹ کو نکھارنے کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی تلاش اور اس کو بہترین انداز سے نکھارنا پی سی بی کا اولین مقصد ہے۔


چیئرمین ذکا اشرف کئی بار اس بات کا اعادہ کرچکے ہیں، ہم وسیم اکرم سے رابطے میں ہیں اور ان کے مصروف ترین شیڈول میں سے جتنی جلد ممکن ہوسکے خالی جگہ تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ان کی دستیابی کو دیکھتے ہوئے پی سی بی خصوصی ٹریننگ پروگرام تیار کرے گا۔
Load Next Story