امید ہے عوام بہترین سیاسی قیادت منتخب کرینگے صدروزیراعظم یوم پاکستان پر قوم کو پیغام

پاکستان کی بقا اور خوشحالی کا انحصار جمہوریت کے تسلسل میں ہے،کسی کو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے

پاکستان کی بقا اور خوشحالی کا انحصار جمہوریت کے تسلسل میں ہے،کسی کو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے , فوٹ فائل

صدر آصف علی زر داری اور وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ جمہوری پارلیمان اور حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کر کے قوم کو جمہوری راہ پر گامزن کر دیا ہے۔

پاکستان کی بقا اور خوشحالی کا انحصار جمہوریت کے تسلسل میں ہے،کسی کو عوام کے جذبات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ پارلیمان، عوام اور مملکت کے لیے تمام اداروں کو ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔ امید ہے عوام انتخابات میں پختہ سیاسی شعور کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین سیاسی قیادت کا انتخاب کرینگے اور قائداعظم اور تحریک آزادی کے قائدین کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرینگے۔


صدر زرداری نے کہا کہ امسال یوم پاکستان ملک کی تاریخ میں ایک یادگار دن کے طور پر رقم ہو گا کیونکہ ایک منتخب جمہوری حکومت نے پہلی دفعہ اپنی آئینی مدت پوری کی ہے۔ہم یوم پاکستان کے مبارک موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23مارچ تحریک پاکستان میں ایک تاریخ ساز دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس دن مسلمانان ہند نے قراردادلاہور منظور کی تھی جو حصول پاکستان کی جدوجہد کا باقاعدہ آغاز تھا۔ خدا کا فضل ہے کہ ہم آج ایک آزاد اور خود مختار ملک اور جمہوری فضا میں زندگی گزار رہے ہیں۔کراچی سے اسٹاف رپورٹرکے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) زاہد قربان علوی نے یوم پاکستان پر قوم کو دلی مبارک باد دی ہے ۔

 
Load Next Story