پارلیمنٹ کی کسی ادارے سے سرد جنگ نہیں توقیر فاطمہ

خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلیے کوشاں ہیں، صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلیے کوشاں ہیں، صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

صوبائی وزیر ترقی نسواں توقیر فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کسی بھی ادارے سے سرد جنگ نہیں چل رہی، موجودہ حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے اور کسی بھی ادارے سے تصادم نہیں چاہتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگر ام کے تحت حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان اور ٹنڈوالہیار کی 600 سے زائد لڑکیوں کو بیوٹیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ کورس مکمل کرنے پر سرٹیفکیٹ، چیک اور بیوٹی پارلر کٹس دینے کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ پی پی نے کبھی ظلم کے آگے سر نہیں جھکایا اور ہر قربانی کے لیے تیار رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ بھٹو کا کہنا تھا کہ صوبے کی ہزاروں لڑکیوں کو کامیابی سے فنی تربیت دی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ کی خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلیے زراعت، لائیو اسٹاک اور پولٹری کے شعبوں میں تربیت دی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا ہی منشور ہے کہ خواتین کو فنی تربیت دیکر معاشی طور پر مضبوط کیا جائے۔ تقریب سے ڈائریکٹر ویمن ڈیولپمنٹ حمیدہ شاہ اور ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر نے بھی خطاب کیا۔
Load Next Story