ارشدپپوکے ساتھی غفارزکری کے قتل کامنصوبہ ناکام

لیاری گینگ کے سربراہ نے قتل کاٹاسک دیدیاتھا، غفارزکری کومنصوبے کاعلم ہوگیا

لیاری گینگ کے سربراہ نے قتل کاٹاسک دیدیاتھا، غفارزکری کومنصوبے کاعلم ہوگیا فوٹو ایکسپریس

لیاری گینگ وار کے مقتول سرغنہ ارشدپپوکے دست راست غفارزکری کے قتل کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

لیاری گینگ وارکے موجودہ سرغنہ نے غفارزکری کے قریبی ساتھی کواپنے ساتھ ملا کر اسے غفار زکری کے قتل کا ٹاسک دیاتھا جسکے بارے میں غفار زکری کوپتہ چل گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے موجودہ سرغنہ نے ارشد کے دست راست غفار زکری کو قتل کرنے کے لیے منصوبہ بنایا تھا اور اس سلسلے میں اس نے حب چوکی تھانہ سٹی کی حدودمیں واقع گلیکسی ٹاؤن کے رہائشی غفار زکری کے انتہائی قریبی ساتھی بلوچ خان حب چوکی میں اہم ذمے داری کی لالچ دے کراپنے گروپ میں شامل کر لیاتھا۔

جس کے بارے میں ابتدائی طورپرغفار زکری کو پتہ نہیں چلا تاہم جس رات غفارزکری کو قتل کرنے کے منصوبہ بندی کی تھی اس کی اطلاع اسے مل گئی جس پروہ اپنی گلیکسی ٹاؤن کے رہائش چھوڑ کر حب چوکی میں واقع جام گوٹھ چلا گیاتھاجس وقت بلوچ خان نے آصف بلوچ عرف مٹھل کانااور موجودہ لیاری گینگ وار کے مسلح ملزمان کے ہمراہ گلیکسی ٹاؤن میں غفار زکری کے گھرپرچھاپہ مارا تو انہیں وہاں کوئی نہیں ملا ،بلوچ خان غفار زکری گروپ کے ہر کارندے کونام اور شکل سے جانتا ہے جبکہ لیاری میں موجود گینگ وارکے ملزمان غفار زکری کے موجودہ کارندوں کے صرف نام جانتے ہیں۔




انہیں شکل سے نہیں جانتے جس کے باعث بلوچ خان کی موجودہ گینگ وار کے گروپ میں شمولیت اہمیت اختیارکر گئی، لیاری گینگ وار کے موجودہ سرغنہ نے بلوچ خان کوگلیکسی ٹاؤن کاکمانڈرمقرر کردیا اور اسے50 مسلح افراد مہیاکیے جو اس علاقے سے بھتہ طلب کریں گے جبکہ غفار زکری اور اس کے لڑکوں کوچن چن کر قتل بھی کرکے اس گروپ کا خاتمہ کریں گے جبکہ کراچی سے تاوان کیلیے اغوا کیے گئے افراد کو اس علاقے میں یرغمال بنا کراس وقت تک رکھا جائے گا جب تک مغویوں کے اہلخانہ سے تاوان نہیں مل جاتااس کے لیے جگہ بھی مہیا کرنابلوچ خان گروپ کے ذمے داری میں شامل ہوگا۔

اس صورتحال میں حب چوکی کاعلاقہ بھی میدان جنگ بن سکتاہے ۔ادھرحب چوکی میں ارشدپپواس کے بھائی سمیت تینوں افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ کے ادائیگی کے بعدگینگ وارکے ملزمان کااہم اجلاس ہواجس میں غفار زکری کوارشد پپوکامتفقہ طورپرجانشین مقررکردیاگیا ۔

ذرائع کے مطابق جامی گوٹھ میں جمعرات کو ارشد پپو، اس کے بڑے بھائی محمد یاسر عرفات اورساتھی جمعہ شیر عرف شیرا پٹھان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ارشد پپو کے بھائیوں ناصربنگالی،حامد ، شیر محمد عرف شیرا،شہزاد اور بھانجے بلال کے علاوہ غفار زکری سمیت سیکڑوں افرادنے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے ادائیگی کے بعد گینگ وار کے ملزمان کا مشترکہ اجلاس ہواجس میں متفقہ طور پر غفار زکری کو ارشد پپو کاجانشین مقررکردیاگیا،جس کے بعد غفار زکری نے اپنے تمام ساتھیوں کے سامنے اس بات کاحلف لیا کہ وہ اپنے بھائی ستارزکری،ارشد پپو،اس کے بھائی یاسر عرفات،جمع شیر عرف شیراپٹھان کے قتل کابدلہ لے گاجبکہ لیاری میں قتل ہونے والے اس کے تمام ساتھیوں کے علاوہ بے گناہ بلوچ،کچھی اوردیگرقوم کے قتل ہونے والے افرادکابدلہ بھی موجودہ گینگ وار کے لوگوں سے لے گا۔
Load Next Story