تیراہ سے نقل مکانی جاری 4خواتین5بچے جاں بحق80فیصد لوگ بد ستور محصور

لڑائی میں اب تک 50افراد ہلاک ہوئے،30کی لاشیں سڑکوں پرپڑی ہیں،اقوام متحدہ کا متاثرین کو امداد دینے سے انکار

لڑائی میں اب تک 50افراد ہلاک ہوئے،30کی لاشیں سڑکوں پرپڑی ہیں،اقوام متحدہ کا متاثرین کو امداد دینے سے انکارفوٹو: ایکسپریس

خیبرایجنسی کے علاقہ تیراہ سے نقل مکانی کرنیوالی 4 خواتین اور 5 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3 بچے کوہاٹ اڈہ میں جبکہ 2 پیداہوتے ہی دم توڑ گئے۔

نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ قبائلی نیاز محمد نے بتایا کہ تیراہ کے علاقہ میدان میں سرے ، برے بار باغ، میجن ، ڈنڈ ، اوناچائی پائی ، مشنی اور دیگر علاقوں سے 20 فیصد لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جبکہ 80 فیصد لوگ پھنس گئے ہیں۔ متاثرین کاکہنا ہے کہ اب تک لڑائی میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ 30 کے قریب لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں، پیدل سفر اور بھوک کی وجہ سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مزید حاملہ خواتین کو خطرہ لاحق ہے ۔ پشاور سے نمائندے کے مطابق اقوام متحدہ نے تیراہ کے 4290 متاثرہ خاندانوں کو امداد دینے سے انکارکردیا ہے ۔ ادھر جمرود کے علاقہ وزیرڈھنڈ نیٹو آئل ٹینکرز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔




جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور سیدغفار جاں بحق اور ساتھی بادشاہ جبکہ دوسری گاڑی کا ڈرائیور جبار زخمی ہوگیا۔کارخانو مارکیٹ میں بھی نیٹوکنٹینرز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 ڈرائیور زخمی ہوگئے، فائرنگ کے واقعات کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 24 مشکوک افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔ ادھرجلوزئی مہاجر کیمپ میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے 17 افراد کوسپردخاک کردیاگیا ۔

جبکہ کیمپ میں سوگ کا سماں رہا۔ثنا نیوز کے مطابق اکوڑہ خٹک سے کالعدم لشکر اسلام منگل باغ گروپ کے کمانڈر حاجی ملوک کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ باجوڑ کے علاقہ ماموند میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیاہے۔
Load Next Story