عہد کریں منتخب ہو کر کرپشن نہیں کرینگے نواز شریف کا امیدواروں سے حلف
نعرے لگانے والے کیا جانیں تبدیلی کس بلا کا نام ہے، پاکستان کو ایشیا کا ٹائیگر ہم بنائیں گے
لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف آئندہ الیکشن کے امیدواروں سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ثناء
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں سے منتخب ہونے کے بعد کرپشن نہ کرنے اور اس کے خلاف ہر سطح پر جنگ کرنے کا حلف لیتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے کیا جانیں کہ تبدیلی کس بلا کا نام ہے ؟
ہمارا منشور ملک سے بحرانوں کاخاتمہ ، خوشحالی، دہشت گردی سے پاک کرکے ایشیا کا ٹائیگر بنانا اور لوڈشیڈنگ کے اندھیروںں سے نکالنا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں انتخابی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کے کنونشن سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ آج باتیں کرنے والے بہت ہیں کہ وہ سبز ہلالی پرچم کی عزت کرائیں گے۔ کیا جب ہم نے ایٹمی دھماکے کیے اس وقت پاکستان کی عزت نہیں ہوئی تھی؟
ہیلی کاپٹر آتے ہیں اور ایبٹ آباد میں آپریشن کر کے چلے جاتے ہیں۔ اس کی انکوائری کیلیے کمیشن بنایا گیا لیکن 2سال تک اس کی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔ اگر ہمیں موقع ملا تو ہم اپنے وسائل تلاش کریں گے، کراچی میں انڈر گرائونڈ ماس ٹرانزٹ سروس شروع کی جائے گی۔
لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں گے بلکہ 50ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے گی ۔ دعا ہے کہ اللہ ہماری نیت ٹھیک رکھے ۔ انھوں نے کہا کہ آج بہت سے لوگ وزیراعظم بننے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں لیکن پاکستان کوجن چیلنجوں کا سامنا ہے ان کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔ ثنانیوز کے مطابق نواز شریف نے پارٹی امیدواروں سے کرپشن نہ کرنے، ملکی مسائل کے حل، آئین اور پارٹی فیصلوں کی پابندی کا عہد