وی وی آئی پی موومنٹ سڑک صرف 2 منٹ بند کرنے کا حکم

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، سپریم کورٹ

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران بلوبک کے تحت سڑک بلاک کرنے کا قانون موجود ہے، آئی جی سندھ فوٹو: فائل

TOKYO:
سپریم کورٹ نے وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑک بند کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صرف 2 منٹ کے لیے سڑک بند کی جائے، سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بلاک کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا،آئی جی سندھ کے مطابق وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران بلوبک کے تحت سڑک بلاک کرنے کا قانون موجود ہے۔


تحریری حکم میں کہا گیا کہ اگر سیکیورٹی خدشات کے باعث وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے سڑک بند کرنا ناگزیر ہو تو صرف دو منٹ کے لیے سڑک بند کی جائے، تحریری فیصلے میں آئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران شہریوں کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

 
Load Next Story