وینز ویلا میں الیکشن سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے کاروبار زندگی معطل
حکومتی حامیوں اورمخالفین میں جھڑپیں،متعدد افرادزخمی،حکومت مخالف طلبا نےالیکشن بورڈ کےسامنےدھرنا دینے کے لیے مارچ کیا.
تعلیمی اداروں میں طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی،شفاف انتخابات کیلیے انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے، مظاہرین کا مطالبہ. فوٹو: اے ایف پی
وینزویلا میں عام انتخابات سے قبل ہنگامے پھوٹ پڑے، حکومتی حامیوں اورمخالفین میں جھڑپوں سے شہر کا امن تباہ ہوگیا ۔
مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، جھڑپوں کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل جبکہ سکول، کالجوں اور دیگرجامعات میں طلبا کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ جمعے کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں حکومت مخالف طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
حکومت مخالفین مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات سے قبل موجودہ انتظامیہ کو تبدیل کیا جائے ورنہ انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے۔ حکومت مخالف طلبا نے الیکشن بورڈ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے دھرنا دینے کے لیے مارچ کیا۔ دوسری جانب سیکڑوں طلبا حکومت کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ جس سے دونوں طلباگروپوں کے مظاہرین نے تصادم کی شکل اختیار کرلی۔ طلبا تصادم میں درجنوں طلبا زخمی ہوئے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ان جھڑپوں سے آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات معطل ہو سکتے ہیں۔