صدر نے سول وفوجی شخصیات کیلیے اعزازات کی منظوری دیدی

شہدا،ملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی شازیہ وکائنات، سینیٹر غلام علی ودیگرشامل۔

شہدا،ملالہ کے ساتھ زخمی ہونیوالی شازیہ وکائنات، سینیٹر غلام علی ودیگرشامل۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

صدرآصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر سیکڑوں فوجی جوانوںکومختلف اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

جن میں بڑی تعداد ان شہدا کی بھی شامل ہیں جنھوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اور دیگرمحاذوں پر جانیں قربان کیں۔ علاوہ ازیں درجنوں افسران اور جوانوں کو چیف آف آرمی اسٹاف تعریفی کارڈ، چیف آف جنرل اسٹاف گرین انڈورزمنٹ اوردیگر اعزازات بھی دیے گئے۔ پشاور سے خبرنگارکے مطابق صوبائی حکومت کی سفارش پر صدر پاکستان نے خیبر پختونخوا کے 10افراد کیلیے اعلیٰ سول اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے۔




 

یہ اعزازات آج گورنرخیبر پختونخوا ان افراد کو دیں گے جن افراد کیلیے تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان میں سینیٹر غلام علی، عاقل شاہ، عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹراحسان علی، ایگری کلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر خان بہادر مروت شامل ہیں جبکہ تمغہ حسن کارکردگی جن کو دیا جائیگا ان میں حسین علی شاہ، پشتومزاحیہ اداکار رحمٰن شینو، پشتو گلوکار احمد گل، ڈاکٹر تسلیم اختر، قائد اعظم یونیورسٹی پشاور کے پروفیسر ڈاکٹر مسعود اور کوہاٹ یونیورسٹی میں کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مراد شامل ہیں۔

جبکہ صدر زرداری نے ڈاکٹر پرویزرحمٰن کو ستارہ شجاعت اور ملالہ کے ہمراہ زخمی ہونیوالی سوات کی طالبات شازیہ رمضان اور کائنات ریاض کو تمغہ شجاعت کے اعزازات سے نوازنے کی منظوری دیدی ہے۔ دریں اثنا صدرزرادری آج ایوان صدر کی تقریب میں امریکا میں پاکستان کی سفیر شیری رحمٰن کو نشان امتیاز سے نوازیں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ امریکا میں بطور سفیر اپنی ذمے داریاں برقرار رکھیں گی اور نشان امتیاز وصول کرنے کے بعد واپس امریکا چلی جائینگی۔ شیر ی رحمن نے پیپلزپارٹی کے نئے منشور کی تیاری میں اہم کردار ادا کیاہے۔
Load Next Story