برازیلین فٹبالر رونالڈینہو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے، بھائی رونالڈینہو
روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے، بھائی رونالڈینہو۔ فوٹو : فائل
سابق برازیلین فٹبالر رونالڈینہو کھیل سے ریٹائر ہوگئے۔
رونالڈینہو کے بھائی اور ایجنٹ ایسس نے اعلان کیا ہے کہ رونالڈینہو بطور پلیئر دنیائے فٹبال کو خیرباد کہہ چکے، انہوں نے کہا کہ رواں برس روس میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ہم اگست میں رونالڈینہو کے حوالے سے فیئرویل میچز منعقد کریں گے جو برازیل، یورپ اور ایشیا میں منعقد ہوں گے جب کہ اس میں نیشنل ٹیم سے میچ بھی شامل ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ رونالڈینہو 2015 سے مسابقتی فٹبال میں شریک نہیں ہوپائے لیکن وہ ماضی میں بارسلونا کی ٹیم کا ناگزیر حصہ بنے رہے تھے جب کہ انھوں نے برازیل کیلیے ورلڈ کپ بھی جیتا۔