شاہ فیصل کالونی میں بچی کے اغوا کی کوشش ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج سے گرفتار
بچی ملزم کا ارادہ بھانپ کر بھاگتی ہوئی گھر پہنچ گئی اور اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔
پولیس نے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیجز حاصل کی تو اس میں ایک شخص کو دیکھا گیا جو بچی کو اپنے پاس بلا رہا ہے، ایس ایچ او۔ فوٹو:فائل
ISLAMABAD:
شاہ فیصل کالونی پولیس نے بچی کو مبینہ طور پر اغوا کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
شاہ فیصل کالونی کے علاقے ریتا پلاٹ کے قریب 13 جنوری کو نامعلوم شخص نے 10 سالہ منزہ کو چاکلیٹ دلانے کے بہانے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی تاہم بچی ملزم کا ارادہ بھانپ کر بھاگتی ہوئی گھر پہنچ گئی اور اہلخانہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔
شاہ فیصل کالونی پولیس نے واقعے کا مقدمہ بچی کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا تھا جب کہ ایس ایچ او حاجی اسحاق نے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیجز حاصل کی تو اس میں ایک شخص کو دیکھا گیا جو بچی کو اپنے پاس بلا رہا ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزم پکڑا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ایرانی بلوچ ہے جسے ایک گلی میں سڑک کے کنارے سوتے ہوئے پکڑا ہے تاہم وہ متضاد بیانات دے رہا ہے۔