قازقستان میں چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی 52 مزدور زندہ جل گئے
بس قازقستان سے روس جا رہی تھی،2 ڈرائیوروں سمیت 57افراد سوار تھے، صرف 5 افراد جان بچانے میں کامیاب رہے، ایمرجنسی سروسز
واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے، واقعہ علاقہ اکتاؤ میں پیش آیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا
قازقستان میں روس جانے والی بس میں آتشزدگی سے 52 افراد زندہ جل کر ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
قازقستان کی وزارت ایمرجنسی سروسز کے مطابق بس میں 2 ڈرائیوروں سمیت 57 افراد سوار تھے، جن میں سے 5 بس سے باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب رہے جب کہ باقی افراد جھلسنے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد ممکنہ طور پر ازبک باشندے تھے جب کہ قازقستان میڈیا کا کہنا تھا کہ ہلاک افراد ہجرت کر کے کام کرنے والے مزدور تھے جو روس جارہے تھے۔
وزارت کے عہدیدار سلان ایمان کولوف نے بتایا کہ آتشزدگی کا نشانہ بننے والی بس قازقستان میں رجسٹرڈ تھی، قازقستان کے ریجنل ایمرجنسی سروسز کے عہدیداران نے آغاز میں شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یہ واقعہ ملک کے شمال مغربی علاقے اکتاؤ میں پیش آیا۔