ناظم آباد ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونیوالے میاں بیوی تھے
پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور اﷲ دتہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور اﷲ دتہ کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو: فائل
ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میاں بیوی کے حیثیت سے کرلی گئی۔
مقتولین کورنگی100 کوارٹرز کے رہائشی تھے اور شادی کے تقریب میں شرکت کیلیے آئے ہوئے تھے، پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار لیا، تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ناظم آباد نمبر4 انڈر پاس ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ شجاع الدین اور26 سالہ روبی زوجہ شجاع الدین کے نام سے کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں میاں بیوی تھے اور کورنگی100 کوارٹرز کے رہائشی تھے، انھوں نے بتایا کہ مقتولین ناظم آباد میں واقع کراچی گارڈن میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے آئے تھے اور تقریب ختم ہونے کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، انھوں نے بتایا کہ پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ بذریعہ سرکار 71/2013 ناظم آباد تھانے میں درج کر کے حادثے کے ذمے دار فرنیچر سے لدے ٹرک کے ڈرائیور طالب ولد اﷲ دتہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ناظم آباد انویسٹی گیشن پولیس نے ٹرک میں سوار ایک اور شخص کو بھی حراست میں لیا ہے جس کی رہائی کے لیے تھانے کے باہر موجود افراد نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ٹرک میں لدا فرنیچر ڈی آئی خان جا رہا تھا اور ٹرک میں سوار ڈرائیور کے ساتھ موجود فرنیچر لے جانے والا مزدور ہے جسے پولیس رہا نہیں کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ٹرک کا ڈرائیور قصور وار تو ہو سکتا ہے لیکن اس کے ساتھ بیٹھا ہوا مزدور کیسے قصور وار ہوگیا، واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب ناظم آباد انڈر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل نمبرKDY-3652 پر سوار خاتون اور ایک شخص ہلاک ہو گئے تھے جبکہ موقع پر موجود نامعلوم مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار ٹرک LH-4415 کو نذر آتش کردیا تھا۔