وہیکل ایمنسٹی اسکیم اسسٹنٹ کلکٹرز کے اختیارات میں اضافہ
اسمگل گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کیلیے ایڈجوڈیکیشن کے اختیارات دیے جائیں گے، ایف بی آر
فیصلہ ہوگیا، کل باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا، سینئرا فسر ایف بی آر۔ فوٹو: فائل
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر قانونی و نان کسٹمز پیڈ، ٹیمپرڈ اور اسمگل شدہ کاروں کو ایڈجوڈیکیشن کے تحت قانونی حیثیت دینے کے لیے تمام ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس کے اسسٹنٹ کلکٹرز کو بھی ایڈجوڈیکیشن کے اختیارات دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کو باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔
اس ضمن میں ایف بی آر کے سینئر افسر نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ کوئٹہ سمیت دیگر کلکٹریٹس میں ڈپٹی کلکٹرز کی تعداد کم ہے جبکہ اسسٹنٹ کلکٹرز زیادہ ہیں اس لیے یہ اصولی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے تحت لوگوں کو غیر قانونی گاڑیاں کلیئر کرانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جبکہ اس سے قبل ایف بی آر کی طرف سے تمام ماڈل کسٹمز کلکٹریٹس کے ایڈیشنل کلکٹرز کو کلکٹرز جبکہ ڈپٹی کلکٹرز کو ایڈیشنل کلکٹرز کے اختیارات دیے جاچکے ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ طور پر ایس آر او نمبر 209(I)/2013 بھی جاری کیا جاچکا ہے۔