رحیم جمالی قتل کیس کا جرگے میں فیصلہ مجرمان پر ایک کروڑ جرمانہ
میرظفرجمالی کی سرپنچی میں جرگےکاانعقاد،مجرمان کی زمین اورگھربیچ کررقم مقتول کے ورثا کودی جائیگی،گوٹھ بدری کابھی فیصلہ.
میر ظفر جمالی کی سرپنچی میں جرگے کا انعقاد، مجرمان کی زمین اور گھر بیچ کر رقم مقتول کے ورثا کو دی جائیگی، گوٹھ بدری کا بھی فیصلہ. فوٹو: فائل
پی پی کے سابق رکن سندھ اسمبلی رحیم بخش جمالی قتل کیس کے تصفیے کے لیے کراچی میں میر ظفر اللہ جمالی کی سر پنچی میں جرگہ، نامزد ملزمان پر ایک کروڑ روپے جرمانہ، سابق ضلع ناظم عبدالحق جمالی اور ڈاکٹر دولت جمالی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ، جرگے میں جمالی قبیلے کے سرکردہ افراد کی شرکت ۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی و نواب شاہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر رحیم بخش جمالی کے قتل کیس کے تصفیے کے لیے ہفتے کے روز کراچی میں میر ظفر اللہ جمالی کی سرپنچی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں نامزد مرکزی ملزم اشرف جمالی اور دیگر پر قتل کا جرم ثابت ہوگیا۔ جرگے نے ملزمان پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا۔
جرگے نے ملزمان کی 16 ایکڑ زرعی زمین کی مالیت 35 لاکھ اور ان کیگھروں کی مالیت 15 لاکھ روپے مقرر کی ، مقتول رحیم بخش جمالی کے ورثا کو 50لاکھ روپے نقد بھی ادا کیے جائیں گے جبکہ ملزمان گوٹھ خالی کرکے اپنے آبائی گاؤں منتقل ہو جائیں گے اور ملزمان پر پابندی عائد کی گئی کہ وہ رحیم بخش جمالی کے گوٹھ میں قدم نہیں رکھیں گے، جرگے میں سابق ضلعی ناظم عبدالحق جمالی اور ڈاکٹر دولت جمالی پر 5,5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔