یوم پاکستان کراچی میں جوش و جذبے سے منایا گیا
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباداور نگراں وزیراعلیٰ زاہد قربان نے مزارقائد پرحاضری دی.
شہر میں تقریبات،سیمینار، مذاکرے منعقد ہوئے،ڈی جی رینجرزکی مزارقائد پرفاتحہ خوانی فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
یوم پاکستان ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا، اس سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی تقریبات،سیمینار، مذاکرے منعقد ہوئے جن میں قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے مزار پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں سمیت بڑی تعداد میں مختلف سماجی، سیاسی، مذہبی جماعتوں اور تنظیموں کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے مزار قائد پر رکھی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور پھولوں کی چادر پڑھائی، یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔