مسلم لیگ ن کے جے یو آئی سے مذاکرات پھرتعطل کا شکار

کل جماعت اسلامی سے مذاکرات ہونگے، ن لیگ آج ٹکٹ کے خواہشمندوں سے انٹرویوز کریگی

کل جماعت اسلامی سے مذاکرات ہونگے، ن لیگ آج ٹکٹ کے خواہشمندوں سے انٹرویوز کریگی فوٹو: فائل

GILGIT:
مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علماء اسلام کے مابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے مذاکرات ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کل جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر کسی بھی جماعت سے مفاہمت سے پہلے ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق کی صورت میں یہ امیدوار مشترکہ امیدوارکے حق میں دستبردار کرائے جاسکیں گے۔


مسلم لیگ(ن) کے قائدین آج ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں سے اعصاب شکن انٹرویوز کا آغاز کررہے ہیں، انٹرویوز کا دوسرا مرحلہ 26مارچ کو ہوگا۔پارلیمانی بورڈکی تیارکردہ سفارشات 27 مارچ کو نوازشریف کو ارسال کی جائیں گی۔



انٹرویوز دینے والے امیدواروں میں سے بیشتر امیدوار ایسے بھی ہیں جن کو ٹکٹ نہ ملنے کا خدشہ ہے اور جنھوں نے یا تو آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے یا پھر انکے دوسری جماعتوں کے ساتھ خفیہ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے بعض امیدوار انٹرویو سے قبل ہی کلیئر قرار دے دیئے گئے ہیں،جن میں بڑے قائدین کے ساتھ ساتھ وہ امیدوار بھی شامل ہیں جن کے مقابلے میں کسی دوسرے امیدوار نے درخواست جمع نہیں کرائی۔

Recommended Stories

Load Next Story