ایٹم بم دشمنوںپردہشت بٹھانے کیلیے بنایا ڈاکٹر قدیر

اپنے ملک پربری نظر ڈالنے والے کابیڑاغرق کردیں گے، عالم اسلام متحد ہو.

اپنا ووٹ جماعت اسلامی کودیں،ایٹمی سائنسدان کاسیاسی جلسے سے خطاب. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
رائیونڈ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام سیاسی جلسے کا اہتمام کیاگیا جس میں جماعت اسلامی لاہور کی قیادت کے علاوہ پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیرخاں نے بھی شرکت کی۔

عوام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ مستقبل قریب میں ہونے والے الیکشن میں اپنا ووٹ جماعت اسلامی کودیں اور اس حلقے یعنی این اے128 میں صرف جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس حلقے میں جوبھی جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دے گا، سمجھ لے کے اس نے ڈاکٹر عبدالقدیرخاں کو ووٹ دیاہے۔




ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ہم نے ایٹم بم دشمنوں کے دل میں دہشت پیدا کرنے کے لیے بنایا ہے تاکہ اگر کوئی اس ملک کی طرف بری آنکھ سے دیکھے تو اس کا بیڑا غرق کرسکیں۔ ان کا کہناتھا کہ ہمارا کعبہ ایک، مدینہ ایک، نبی ایک، اﷲ ایک تو پھرہم سب مسلمان ایک کیوں نہیں ہوسکتے۔ آج عالم اسلام کو متحد ہونے کی اشدضرورت ہے۔
Load Next Story