وقت اورحالات تمام لیگی دھڑوں کومتحد کردیں گے پیرپگارا

ملک میں انتخابات ہوتے نظرنہیںآرہے لیکن جب بھی ہونگے وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کاہوگا

ملک میں انتخابات ہوتے نظرنہیںآرہے لیکن جب بھی ہونگے وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کاہوگا۔ فائل فوٹو

حروں کے روحانی پیشوا اور فنکشنل لیگ کے سربراہ پیر پگاراپیرصبغت اللہ شاہ راشدی نے کہاہے کہ وقت اورحالات لیگی دھڑوںکومتحد کردیں گے، ملک کاآئندہ وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کا ہی ہوگا،میرے والدکے1952سے فوج سے تعلقات تھے اورآج بھی ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے امام الدین شوقین کی جانب سے ان کے اعزازمیں دی گئی افطارپارٹی کے موقع پر کیا۔پیر پگارانے کہاکہ تمام لیگی دھڑوںکومتحد کرنے کاخواب میرے والدکاتھااوراس خواب کوپوراکرنے کے لیے عیدکے فوراً بعدمسلم لیگی دھڑوںکومتحد کرنے کیلیے دورہ کروںگا،ملک میں انتخابات دوردورتک ہوتے نظرنہیں آرہے لیکن جب بھی انتخابات ہوںگے وزیراعظم متحدہ مسلم لیگ کاہی ہوگا،آنے والاوقت مسلم لیگیوںکاہے۔اس موقع پرمختلف تاجروں اوردیگر شعبۂ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے مسلم لیگ(ف) میں شمولیت کااعلان بھی کیا۔
Load Next Story