تیراہنقل مکانی کے دوران 4 خواتین اور5 بچے جاں بحق
3بچے کوہاٹ اڈے میںجبکہ 2پیداہوتے ہی دم توڑگئے،اقوام متحدہ کا امدادسے انکار.
50 سے زائد ہلاک ہوئے، متاثرین، جمرود، پشاور میں نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ، ڈرائیورہلاک. ۔ فوٹو: اے ایف پی
خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ سے نقل مکانی کرنیوالی 4خواتین اور 5بچے جاں بحق ہوگئے جن میں سے 3بچے کوہاٹ اڈے میں جبکہ 2 پیدا ہوتے ہی دم توڑگئے۔
نقل مکانی کرنیوالے متاثرہ قبائلی نیازمحمد نے بتایا کہ تیراہ کے علاقے میدان میں سرے، برے بارباغ، میجن، ڈنڈ، اوناچائی پائی، مشنی اور دیگر علاقوں سے 20فیصد لوگوں نے نقل مکانی کی ہے جبکہ 80فیصد لوگ پھنس گئے ہیں۔ متاثرین کا کہناہے کہ اب تک لڑائی میں 50 سے زائد افراد جاںبحق ہوگئے جبکہ 30 کے قریب لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔ پیدل سفر اور بھوک کی وجہ سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے۔
جس کی وجہ سے مزید حاملہ خواتین کو خطرات لاحق ہیں۔ پشاور سے خبرنگار کے مطابق اقوام متحدہ نے تیراہ کے 4290متاثرہ خاندانوں کو امداد دینے سے انکارکردیا ہے۔ ادھر جمرود کے علاقے وزیرڈھنڈ میںنیٹو آئل ٹینکرز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ڈرائیور سیدغفار جاںبحق اور ساتھی بادشاہ اور دوسری گاڑی کا ڈرائیور جبار زخمی ہوگیا۔ کارخانومارکیٹ میں بھی نیٹوکنٹینرز پر فائرنگ کی گئی
جس کے نتیجے میں 3 ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعات کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 24 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر جلوزئی مہاجرکیمپ میں کار بم دھماکے میں جاںبحق ہونے والے 17افراد کو سپردخاک کردیا گیا جبکہ کیمپ میں سوگ کا سماں رہا۔ ثنانیوز کے مطابق اکوڑہ خٹک سے کالعدم لشکراسلام منگل باغ گروپ کے کمانڈر حاجی ملوک کو ساتھی سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ باجوڑ کے علاقے ماموند میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرلیا۔