پی آئی اے اوروزارت مذہبی امورمیں کرایہ و دیگرحج امورطے
کراچی،کوئٹہ سے 73 ہزار جبکہ اسلام آباد،پشاور،لاہور سے 85 ہزار روپے کرایہ مختص
کراچی،کوئٹہ سے 73 ہزار جبکہ اسلام آباد،پشاور،لاہور سے 85 ہزار روپے کرایہ مختص فائل فوٹو
قومی ایئرلائن پی آئی اے اور وزارت مذہبی امور کے مابین سرکاری اسکیم کے تحت حج کرایوں اورفلائٹ آپریشن امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے منگل کو وزارت کے حکام اور پی آئی اے کے درمیان وزارت کے کمیٹی روم میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری مذہبی امور چوہدری اعظم سما اور جوائنٹ سیکریٹری حافظ شیرعلی جبکہ پی آئی اے کے ڈایکٹرئر فلائٹ آپریشن عادل انور،جنرل منیجرمحمد سعید شریک ہوئے۔
حج کرایوں کے بارے میں ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی سیکریٹری مذہبی امور چوہدری اعظم سمانے بتایاکہ سرکاری اسکیم کے تحت کراچی،کوئٹہ اورسکھرسے رواں سال عازمین حج کے لیے کرایہ73 ہزارروپے مختص کیاگیا ہے جبکہ اسلام آباد، پشاوراورلاہور سے 85 ہزار روپے کرایہ رکھا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ رواں سال قومی ایئرلائن پی آئی اے 46 ہزار پاکستانی عازمین حج کو سعودی عرب لے کر جائے گی جبکہ 15ہزار حاجیوں کالوڈ شاہین ایئرلائن اٹھائے گی۔
انھوں نے بتایاکہ سعودی ایئرلائن30 ہزارحاجیوں کوسعودی عرب لے کرجائے گی جبکہ 18 ہزار عازمین کو سعودی نجی کمپنی ناس ایئرلائن لے کرجائے گی۔ پاکستان سے پہلی حج پرواز 19 ستمبرکوحجاج مقدس جائے گی۔