اضافی ریفنڈ لینے والے ایکسپورٹرز کے خلاف تحقیقات شروع

نیب نے اس مقصدکیلیے ایف بی آر سے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی نامزدگی مانگ لی ہے۔

نیب نے اس مقصدکیلیے ایف بی آر سے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی نامزدگی مانگ لی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی احتساب بیورو نے ای فارم کی بنیاد پر اضافی سیلز ٹیکس ریفنڈ حاصل کرنے والے برآمدکنندگان کیخلاف تحقیقات شروع کردی ہے۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویزکے مطابق نیب نے اس مقصدکیلیے ایف بی آر سے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے کی نامزدگی مانگ لی ہے۔


دستاویز کے مطابق 28 دسمبر 2017 کو قومی احتساب بیورو بلوچستان کی انسدادبدعنوانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیب بلوچستان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اے اینڈ پی سید محمد آفاق نے یہ معاملہ اٹھایا تھا۔

 
Load Next Story