سرجانی سیکٹر 8 میں 800 پلاٹوں سے لینڈ مافیا کا قبضہ واگزار نہ ہو سکا

لینڈ مافیا کیخلاف مقدمہ درج کرادیا،قبضہ چھڑانا آسان نہیں،افسران

سیکٹر8 کی90 فیصداراضی پرقبضہ ہوگیا،اصل مالکان پریشان ہوگئے۔ فوٹو : پی پی آئی

سرجانی ٹائون سیکٹر 8 میں کے ڈی اے افسران چائنا کٹنگ کے سامنے بے بس ہوگئے جب کہ عدالتی حکم کے باوجود بھی زمین واگزار نہیں کرائی جاسکی۔

سرجانی ٹائون سیکٹر8 ماسٹر پلان کے نقشے کے مطابق صنعتی علاقے پر محیط ہے لیکن اس علاقے پر 5 سال سے لینڈ مافیا قابض ہے اس زمین پر بڑے پیمانے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، کے ڈی اے حکام کئی بار زمین واگزارکرانے پہنچے مگر مزاحمت کی وجہ سے کارروائی نہیں کی جاسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرجا نی ٹائون سیکٹر 8صنعتی علاقہ ہے جو86 ایکڑ پر محیط ہے اس اراضی پر ایک ہز ار سے لے کر2 ہز ار تک کے صنعتی پلاٹ ہیں ایک پلا ٹ کی مالیت50 لا کھ سے لے کر ایک کروڑ رو پے تک ہے۔


سرجانی ٹائون سیکٹر 8 میں 90 فیصد اراضی پر قبضہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے اصل مالکان پر یشانی میں مبتلا ہیں ذرائع کے مطابق لینڈ مافیا انتہا ئی بااثر ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کارروائی موثر ثابت نہیں ہورہی ناردرن بائی پاس سے منسلک ہونے کی وجہ سے علاقہ اہمیت کا حامل ہے صنعتیں لگنے کے بعد یہاں ہزاروں افراد کو روزگار مل سکتا تھا اس وقت قبضہ مافیا 60 60 گز کے پلاٹوں کی چائنا کٹنگ کرکے پلاٹس فروخت کررہی ہے جس میں سرجا نی ٹائون پولیس کے کچھ اہلکار بھی ملوث ہیں۔

ذرائع کے مطابق کے ڈی اے افسران اس علا قے میں جانے سے قاصر ہیں کے ڈی اے کے ایک اعلی افسر نے نام نہ بتا نے کی شرط بتا یا کہ سرجا نی سیکٹر 8 کا علاقہ مکمل طو ر لینڈ ما فیا کے قبضے میں ہے جہاں چائنا کٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

افسرکا کہنا تھا کہ قبضہ ما فیا کے کارندوں کے خلاف اصل مالکان نے کئی ایف آ ئی آر درج کرائی ہیں، لینڈ ما فیا کے اثر کی وجہ سے ان کے خلاف کوئی کاررو ائی نہیں ہورہی ہے سپریم کورٹ کے واضح احکام کے باوجود طاقتور مافیا کے سامنے ادارے بھی بے بس ہیں اصل مالکان ٹھوکریں کھارہے ہیں، ایک پلاٹ کے متاثرہ مالک نے عدالتوں اور اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے چائنا کٹنگ کے ذمے داروں کے ساتھ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

 
Load Next Story