کنگ خان گلوکارہ جنیفر لوپیز کی ناں سے پریشان

پریانکا چوپڑا نے بھی آئی پی ایل میں پرفارم کرنے سے انکار کر دیا.

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کنگ خان ان دنوں پریشان ہیں کیونکہ انھیں آئی پی ایل سیزن سکس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے کوئی سنگر راضی نہیں۔

کنگ خان نے آئی پی ایل سیزن سکس کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے لیے امریکی اداکارہ گلوکارہ جنیفر لوپیز کو دعوت دی کہ آئیں اور آئی پی ایل کی شان بڑھائیں۔




پہلے تو انھوں نے ہاں کردی لیکن پھر جنیفر کی ناں سے پریشان حال کنگ خان اپنی کٹ کھنی بلی پریانکا چوپڑا کے ساتھ گئے کہ وہ آئی پی ایل میں پرفارم کرلیں لیکن پریانکا نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اپنے میوزک البم کی ریکارڈنگ کے لیے جانا ہے جن دنوں میں آئی پی ایل ہوگا اس وقت وہ سفر میں ہوں گی۔
Load Next Story