مدیحہ شاہ کی شوبزمیں واپسیٹی وی اور اسٹیج پر کام شروع کردیا

کام پرکمپرومائز نہیں کر تی، سالوں کی محنت خراب نہیں کرنا چاہتی،مدیحہ شاہ

فوٹو: فائل

سنیئر اداکارہ مدیحہ شاہ شوبز میں دوبارہ سے سرگرم ہوچکی ہیں اور انھوں نے واپسی پر ٹی وی پروگراموں کے ساتھ اسٹیج ڈراموں میں بھی کام کرنا شروع کردیا ہے۔

انھیں پروڈیوسر ارشد چوہدری کے ڈراموں میں کام کر رہی ہیں۔ مدیحہ شاہ نے بتایا ہے کہ فنکار کا آل راونڈر ہوناچاہیے اس لیے فلموں کے ساتھ تھیٹر بھی کرتی رہی ' جو کہ سب سے مشکل میڈیم ہے۔




تھیٹر کا ماحول بہت بدل چکا ہے ' مگر کام کے حوالے سے کوئی کمپرومائز نہیں کر تی ' کیونکہ جس مقام کو حاصل کرنے کے لیے کئی سالوں تک محنت کی ہے اسے خراب نہیں کرنا چاہتی۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ فنکاروں میں مثبت مقابلہ بازی ایک اچھی بات ہے 'جو کہ اب تھیٹر اور فلم سمیت کہیں بھی نہیں رہی۔اس وقت ہر فنکار صرف بینک بیلنس بڑھانے میں لگا ہوا ہے۔
Load Next Story