مہدی حسن کا شاگرد ہوناایوارڈ کی حیثیت رکھتا ہےآصف جاوید

غزل گائیکی میں مہدی حسن نے جو معیار دیا وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوسکتا.

غزل گائیکی میں مہدی حسن نے جو معیار دیا وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوسکتا. فوٹو: فائل

گلوکار آصف جاوید نے کہا ہے کہ مہدی حسن کا شاگرد ہونا میرے لیے ایوارڈ کی حیثیت رکھتا ہے اورن کے حوالے سے پہچانا جانے پر بے حد خوشی ہوتی ہے۔

وہ گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ برصغیر پاک وہند میں فلمی ' غیر فلمی گیتوں کے ساتھ غزل گائیکی میں انھوں نے جو معیار دیا وہ کسی اور کے نصیب نہیں ہوسکتا۔ موسیقی کے میدان میں کوئل کا خطاب حاصل کرنیوالی گلوکارہ لتامنگیشکر نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے گلے میں بھگوان بولتا ہے ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات زندگی کا اثاثہ ہیں۔




میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ انھی کے مرہون منت ہے اور مرتے دم تک ان کے مشن کو بڑھانا ہی میرا مشن ہے۔ آصف جاوید نے مزید بتایا کہ 30مارچ کو متحدہ عرب امارات کے ایک ماہ کے ٹور پر روانہ ہورہا ہوں ' جس میں دبئی ' مسقط ' بحرین سمیت دیگر خلیج ریاستوں میں پرفارم کرونگا'جہاں سے 22 اپریل کو وطن واپس آئونگا۔
Load Next Story