فرارکی کوشش پرجھڑپپشاورچھائونی میں3قیدی2اہلکارہلاک

پشاورکے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں جنگجوئوںکی فائرنگ سے ایف سی اہلکارزخمی

پشاورکے نواحی علاقے باڑہ شیخان میں جنگجوئوںکی فائرنگ سے ایف سی اہلکارزخمی۔ فائل فوٹو

پشاور میں چھاؤنی کے علاقے میں فرارہونے کی کوشش کرنے والے شدت پسند قیدیوںکے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 شدت پسندہلاک جبکہ دوسیکیورٹی اہلکارجاںبحق ہو گئے۔واقعہ پیرکورات گئے پیش آیا،سرکاری حکام کے مطابق زیرحراست شدت پسندقیدیوں نے ڈیوٹی پرمامور اہلکاروں سے اسلحہ چھین کرفائرنگ کی جس سے2اہلکارجاںبحق ہوگئے۔


مقامی ذرائع نے بتایاہے کہ شدت پسندایک خفیہ ایجنسی کی تحویل میں تھے جھاں سے انھوں نے فرارہونے کی کوشش کی،پولیس کے مطابق پشاور میں شدت پسندوںکوایک جیل سے دوسری جیل منتقل کیاجارہاتھاکہ صدرکے علاقے میں شدت پسنداہلکاروںکی تحویل سے فرار ہوگئے جس کے بعدکینٹ ایریامیں آر اے بازاراوراسٹیٹ لائف چوک میں4 گھنٹے تک سیکیورٹی فورسزکاآپریشن جاری رہا،پشاورسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پشاورمیں عسکریت پسندوںکی پولیس اورایف سی اہلکاروں پرفائرنگ سے ایک ایف سی اہلکارزخمی ہوگیا۔ادھرجمرودبائی پاس پرریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نیٹوکنٹینرزکواڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی ،چہارمنگ میں فائرنگ سے2افرادہلاک ہوگئے۔
Load Next Story