نوکوٹ زرعی زمین دکانوں پر قبضے کیخلاف شہری سراپا احتجاج

مسلح افراد نے 3 ہاریوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، کھاد اور مویشی بھی لے گئے،انصاف دلایا جائے،مظاہرین.

مسلح افراد نے 3 ہاریوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے، کھاد اور مویشی بھی لے گئے،انصاف دلایا جائے،مظاہریں۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
جھڈو کے سابق کونسلر اور زمیندار حاجی رانا شمشاد احمد کی زرعی زمین پر مسلح افراد کی جانب سے زرعی زمین، دکانوں پر قبضے اور ہاریوں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف راجپوت اور قائم خانی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے ریحان رضا قائم خانی، راشد قائمی، یاسر ٹھاکر، عبدالغفور، حاجی یونس اور بابو اعجاز کی قیادت میں پریس کلب نوکوٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ قبضہ مافیااور پولیس کے خلاف شدید نعرے لگائے۔

مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تعلقہ ٹنڈو باگو یوسی سانگی فرائومیں مسلح افراد چوہدری نوید، ادریس میمن، مرتضیٰ جٹ، شفیق جٹ ظفر گجر، ظفر آرائیں، خان محمد پٹھان،غلام رسول آرائیں اور دیگر نے پنگریو پولیس کی مدد سے حاجی رانا شمشاد احمد کی 150ایکڑ زرعی زمین اور دکانوں پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرکے زمین سے لاکھوں روپے مالیت کی فصل زرعی کھاد اور مال مویشی لے گئے ہیں جبکہ 3 ہاریوں کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے۔




پنگریو پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے حاجی رانا شمشاد احمد اس کے بھائیوں اور بیٹوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، نگران وزیر اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس سندھ سے اپیل کی ہے کہ رانا شمشاد احمد کی زرعی زمین اور دکانوں پر سے قبضہ ختم کروا کروا کر لوٹا گیا سامان واپس دلایا جائے اور رانا شمشاد احمد اس کے بھائیوں اور بیٹوں پر درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں۔
Load Next Story