مسلم لیگ ن کی ریلی بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ
علاقہ جیے نواز شریف کے نعروں سے گونج اٹھا،مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں،راحیلہ مگسی.
علاقہ جیے نواز شریف کے نعروں سے گونج اٹھا،مخالفین کی نیندیں اڑ گئیں،راحیلہ مگسی۔ فوٹو: فائل
DHAKA:
سابق ضلع ناظمہ ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عرفان گل مگسی کی قیادت میں مسلم لیگ ن کا ریلی کی صورت میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ۔
ماچھی ہوٹل سے کیریا شاخ تک ہزاروں افراد کا مختلف مقامات پر شرکاء کا والہانہ استقبال، علاقہ جیے نواز شریف اور آزاد مگسی اتحاد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ درجنوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے ایک کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے میں طے کیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد آزاد مگسی اتحاد نے ٹنڈوالہیار میں عوامی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرتے ہوئے درجنوں مختلف مقامات پر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی اور ڈاکٹر عرفان گل مگسی کا سابق ضلعی نائب ناظم فیض الحق، صابر قائم خانی، عامر اسحاق قائم خانی، سابق یو سی ناظم عبد العزیز لاشاری، غلام اشفاق ہالیپوٹہ و دیگر ہزاروں افراد نے ریلی کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کی۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء سے ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی ،ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے کہا کہ آج کے اس ہزاروں افراد پر مشتمل ریلی کو ریفرنڈم قرار دیتا ہوں اور آج کے بعد مخالفین کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ضلع میں موجود ہر مکتبہ فکر، مسلک اور ہر قوم سے تعلق رکھنے والے افراد ٹنڈوالہیار میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کو مگسیوں کامرہوں منت سمجھتا ہے، جس کی وجہ سے آج کی ریلی میں لوگوں کی اتنی بڑی تعداد شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے اپنے دور اقتدار میں ہمارے اور ہمارے ورکروں پر ظلم کے پہاڑ توڑ ڈالے مگر ہمارے حوصلے پست نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار ضلع آزاد مگسی اتحاد کا قلعہ تھا، ہے اور رہے گا، آئندہ الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر وادیں گے۔ ڈاکٹر عرفان گل مگسی نے مذید کہا کہ آج کی یہ ریلی ٹنڈوالہیار کی تاریخ ساز ریلی ثابت ہوئی ہے۔ اس موقع پرمعروف روحانی شخصیت پیر جان محمد سرہندی نے بھی عوام سے خطاب کیا۔