ٹھٹھہ زمینی تنازعے پر 2برادریوں میں دوبدو فائرنگ لوگ گھروں میں محصور

علاقہ میدان جنگ بن گیا،فائرنگ سے ایک گاڑی تباہ،واقعے کے خلاف اہل محلہ کا قومی شاہراہ پر دھرنا.

علاقہ میدان جنگ بن گیا،فائرنگ سے ایک گاڑی تباہ،واقعے کے خلاف اہل محلہ کا قومی شاہراہ پر دھرنا۔ فوٹو: فائل

ٹھٹھہ کینجھر جھیل کے قریب گائوں میں2برادریوں میں زمینی تنازعے میں فائرنگ کا تبادلہ، علاقہ میدان جنگ بن گیا،لوگ گھروں میں محصور۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ سے25کلومیٹر دور کینجھر کے نزدیک گائوں کلی بحر میں تارا اور سومرو برادری کے درمیان زمینی تنازعے پر ایک بار پھرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے باعث پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا اورلوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔فائرنگ کی زد میں ایک نجی ٹی وی کے مقامی رپورٹر غلام حسین خواجہ بھی آگئے جن کی گاڑی فائرنگ سے تباہ ہوگئی اور انھوں نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔




فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے جاری رہا مگر پولیس نہ پہنچ سکی۔واقعے کے خلاف مختلف گائوں کے مکینوں نے نیشنل ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دیا اور کئی گھنٹے روڈ بلاک رکھا۔اس واقعے کا کیس دونوں برادریوں کی جانب سے درج نہیں ہوا۔واضح رہے کہ دونوں برادریوں میں کچھ دنوں قبل بھیفائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں 10افراد زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story