ٹیسٹ سیریزآسٹریلیا کیخلاف بھارت کا کلین سوئپ
نئی دہلی ٹیسٹ حسب توقع تیسرے دن ختم، دھونی الیون 6وکٹ سے کامیاب.
نئی دہلی ٹیسٹ حسب توقع تیسرے دن ختم، دھونی الیون 6 وکٹ سے کامیاب. فوٹو: بی سی سی آئی
بھارت میں آسٹریلوی رسوائیوں کی نئی تاریخ رقم ہوگئی، میزبان سائیڈ نے پہلی مرتبہ کینگروز پر کلین سوئپ مکمل کرلیا۔
چوتھے ٹیسٹ میں 6 وکٹ سے فتح کے ساتھ سیریز 4-0 سے بھارتی ٹیم کے نام ہوگئی، دھونی الیون نے انتقام کی آگ بھی ٹھنڈی کرلی، ایک ہی دن میں 16 وکٹیں گرنے سے مقابلہ دو روز قبل ہی ختم ہوگیا، فتح کیلیے 155 کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دے کر 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا ہے، کینگروز کو پہلی مرتبہ بھارتی سرزمین پر اس شرمناک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
دوبرس قبل آسٹریلیا نے بھی اپنے ملک میں بھارت کا ایسا ہی حشر کیا تھا جس کا بدلہ اب دھونی الیون نے لے لیا ہے۔ نئی دہلی ٹیسٹ کا فیصلہ تین دن میں ہی ہوگیا دونوں جانب کے اسپنرز نے ایک دوسرے کی سائیڈز پر زوردارحملے کیے، ناتھن لیون کے زبردست اٹیک کی وجہ سے بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 272 رنز پر آئوٹ ہوگئی، میزبان سائیڈ نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز 266 رنز 8 وکٹوں سے کیا مگر صرف چار رنز اضافے کے بعد ایشانت شرما اور پراگیان اوجھا کو لیون نے بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ کرکے 7 وکٹیں مکمل کیں۔
جواب میں بھارتی اسپنرز نے کینگروز پر چڑھائی کی اور پوری ٹیم 164 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ پیٹرسڈل نے نویں نمبر پر دو اننگز میں ففٹیز جڑنے والے پہلے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا، دوسرے ٹاپ اسکورر ایڈ کوان نے 24 رنز بنائے، جڈیجا نے 5 جبکہ ایشون اور اوجھا نے دودو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اس طرح بھارت کو فتح کیلیے 155 رنز کا ہدف ملا جوکہ اس نے 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا، چتیشور پجارا82 رنز پر ناقابل شکست رہے، ویرت کوہلی نے 41 رنز بنائے، ٹنڈولکر ایک ہی رن پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ناتھن لیون اور گلین میکسویل نے دودو وکٹیں لیں۔ جڈیجا کو میچ اور ایشون کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔