آکلینڈ ٹیسٹ بولٹ نے انگلش بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے
لیفٹ آرم پیسرکی 6وکٹیں، مہمان ٹیم 204 پر آئوٹ، کیویز کا فالو آن کرانے سے گریز۔
میزبان ٹیم نے دوسری باری میں 35 پر 3کھلاڑی گنوادیے، مجموعی برتری274 ہوگئی. فوٹو: رائٹرز
لیفٹ آرم میڈیم پیسر ٹرینٹ بولٹ نے آکلینڈ ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن کے پر خچے اڑاتے ہوئے 6 شکار کرلیے۔
ان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے مہمان ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تاہم کیویز نے فالو آن کرانے سے گریز کیا، میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 3 وکٹ پر35 رنز بناکر مجموعی برتری274 تک پہنچادی۔تفصیلات کے مطابق آکلینڈ ٹیسٹ کے دو ابتدائی دن کیوی بیٹسمین غالب رہے تو تیسرے دن میزبان بولرز ٹرینٹ بولٹ اور ٹم سائوتھی چھائے رہے، لیفٹ آرم میڈیم پیسر ٹرینٹ بولٹ کی نپی تلی بولنگ کے سامنے انگلش ٹیم نے 204رنز پر ہتھیار ڈال دیے، انگلینڈ کی جانب سے میٹ پرائر اور جوئے روٹ نے چھٹی وکٹ کے لیے 101رنز کی شراکت بناکر مزاحمت پیش کی۔
یہ اس وکٹ کے لیے نیوزی لینڈ کیخلاف تیسری بہترین انگلش شراکت رہی، اسی وکٹ پر سب سے زیادہ 232رنز کی ساجھے داری 1984 میں ویلنگٹن کے مقام پر ای ین بوتھم اور ڈیر رینڈل کے درمیان قائم ہوچکی ہے، پرائر 73 اور جوئے روٹ 45رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، جوناتھن ٹروٹ کے 27رنز بھی نمایاں رہے، بولٹ نے68 رنزکے عوض6وکٹوں کا سودا کیا جبکہ سائوتھی نے 3وکٹوں کے لیے 44رنز دیے۔
نیوزی لینڈ کو اگرچہ 239رنز کی برتری ملی تھی لیکن انھوں نے انگلینڈ کو فالو آن کرانے کی بجائے دوبارہ بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، دن کے اختتام پر میزبان ٹیم 35رنز پر 3 وکٹ گنواچکی ہے، پہلی اننگز کے سنچری میکر پیٹر فلٹن 14رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، ہمیش ردرفورڈ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے جبکہ کین ولیمسن بھی ایک رن بناپائے، روز ٹیلر کی اننگز 3 پر تمام ہوگئی، ڈین برونلی13رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اسٹورٹ براڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔