میٹ پرائر آکلینڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح کیلیے پرعزم

ایڈن پارک پر اب تک کامیابی دلانے والا زیادہ سے زیادہ اسکور 345 رہا۔

ایڈن پارک پر اب تک کامیابی دلانے والا زیادہ سے زیادہ اسکور 345 رہا. فوٹو: رائٹرز

KARACHI:
انگلینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین میٹ پرائرآکلینڈ ٹیسٹ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کیوی ٹیم کو دوسری اننگز میں قابو کرکے سیریز میں فتح حاصل کی جاسکتی ہے ، واضح رہے کہ سیریز کے دونوں ابتدائی میچز ہارجیت کے بغیر ختم ہوئے ہیں، پرائر کی بات میں کچھ وزن بھی محسوس کیا جاسکتا ہے کیونکہ آکلینڈ میں ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے تین کیویز پلیئرز کو صرف آٹھ رنز پر پویلین سے باہر بھیج دیا تھا، ان کی ٹیم پہلی اننگز میں کیویز کے443 کے جواب میں صرف 204 رنز بناسکی تھی، تاہم کیویز نے مہمان ٹیم کو فالو آن نہیں کرایا، انگلش سائیڈ کے خاتمے اور کیویز کی دوسری باری میں تیسرے دن کے آخری 13 اوورز کے دوران 12 رنز میں 7 وکٹیں گر گئی تھیں۔




انگلینڈ کو اب نیوزی لینڈ کیخلاف دوسری سیریز میںشکست نظر آرہی ہے ، ایڈن پارک پر کامیابی دلانے والا زیادہ سے زیادہ اسکور 345 ہے۔ ڈونیڈن میں پہلی باری میں167 کے بعد یہ انگلینڈ کی دوسری ناقص کارکردگی ہے۔ نیوزی لینڈ کیلیے سب سے اہم انگلینڈ کے بیٹسمین پر دباؤ قائم رکھنا ہے۔ 2005-06 میں ویسٹ انڈیز کو پچھاڑنے کے بعد سے اب تک کیویز زمبابوے یا بنگلہ دیش کے علاوہ کسی بھی ٹیم سے اپنے ہوم گراؤنڈز پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔ جنوبی افریقہ ٹور اور کپتانی تنازع کے بعد آکلینڈ میں فتح کیویز پلیئرزکے لیے ایک بہترین موقع فراہم کرسکتی ہے۔
Load Next Story