اسرائیل ترکی مفاہمتی معاہدہ خوش آئند ہے امریکا

معاہدہ دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلیے مددگار ثابت ہوگا، جان کیری.

معاہدہ دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلیے مددگار ثابت ہوگا، جان کیری. فوٹو : فائل

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ترکی اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے حالیہ مفاہمتی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اس معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے اور امید ہے کہ دونوں ممالک کی لیڈر شپ معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کرکے باہمی مفادات کا تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو پروان چڑھائے گی۔




جان کیری نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو اس حوالے سے مشورہ دیا ہے کہ مفاہمت کے ذریعے ہی اسرائیل کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکتا ہے۔
Load Next Story