ماڑی پور پولیس کی کارروائی ملزم گرفتاراسلحہ برآمد
تعلق سیاسی جماعت سے ہے،8افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے،پولیس.
4ساتھیوں کی تلاش جاری،2ٹی ٹی،ایک نائن ایم ایم پستول برآمدکیاگیا۔ فوٹو: فائل
ماڑی پور پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم نے مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے8 افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے، ملزم کے4ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور پولیس نے بلدیہ ٹاؤن نمبر4 سے ایک ملزم راحیل عرف ٹینشن ولد فتح محمد کی گرفتاری ظاہرکرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے2ٹی ٹی پستول اور ایک نائن ایم ایم پستول برآمد کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے8افراد کے قتل کا اعتراف کیاہے۔ ملزم کے4ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔
واضح رہے کہ ماڑی پور تھانے میں قانونی طور پر ایس ایچ او سب انسپکٹرافتخار ہے تاہم ماڑی پور تھانے میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم انسپکٹر شفیق تنولی نے شہر کے تمام کرائم رپورٹروں کو ایک میسیج میں اپنے آپ کو ماڑی پور تھانے کا ایس ایچ او بتاتے ہوئے ملزم راحیل کو خود پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ انسپکٹر شفیق تنولی کو سپریم کورٹ کے حکم پر معطل کیا گیاتھا تاہم وہ اپنی ضمانت کے بعد بدستور نہ صرف ماڑی پور بلکہ موچکو تھانے کے ایس ایچ او کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں اور رینجرز اور حساس اداروں کے ہاتھوں پکڑے جانے والے افراد کی گرفتاری اپنی کارکردگی بتا کر ظاہرکرتے ہیں۔