اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش3 افراد جاں بحق

کوہالہ،سوات میں لینڈسلائیڈنگ،چترال میں بجلی بند،آج موسم خشک رہنے کا امکان.

ٹانک میں سیلابی ریلے سے متعدد مکانات کو نقصان، ہزاروں ایکڑاراضی پر فصل تباہ ہوگئی. فوٹو : اے ایف پی فائل

اسلام آبادسمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے دوران چھتیں گرنے سے 3افرادجاں بحق اور9زخمی ہوگئے۔

اتوار کوآزادکشمیر،گلگت بلتستا ن ، خیبر پختونخوا کے علاقوں بنوں ،صوابی غازی تربیلامیں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بار ش اورژالہ بار ی کا سلسلہ جاری رہا۔ راو لپنڈ ی،گوجرانوا لہ،ملتان،بہاولپور،بہاو لنگر،سرگودھاسمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میںبھی بار ش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سلسلہ ختم ہو چکاہے تاہم گوجرانوالہ،لاہور ڈویژن اور کشمیر میں بارش کا سلسلہ آج پیرتک جاری رہنے کاامکان ہے جبکہ ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔




بارش کے باعث مظفرآبادکومری سے ملانے والی کوہالہ روڈپرلینڈسلائڈنگ سے مظفرآبادکازمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ سوات اورمالم جبہ میں لینڈسلائڈنگ سے مقامی افراداورسیاح پھنس گئے۔ نوشہرہ میںبارش کے باعث چھت گرنے سے خاتون لال بی بی جا ں بحق جبکہ بچی شدید زخمی ہوگئی۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی کے علاقے ساگی بالا میں وکیل نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے اس کا بیٹا جاں بحق اور4 افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے علاقے منڈہ بیری میں گودام کی چھت گرنے سے 2 افرادعبدالمتین اور الیاس زخمی ہوگئے۔کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میںچھتیں گرنے سے 8سالہ بچی شبنم جاں بحق اور 2 بچے 4سالہ ثنا اللہ اور ڈیڑھ سالہ رابعہ زخمی ہو گئی۔ نوشہرہ چوکی ممریز کا نوجوان امتیاز عرف شمو سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔ بارش کے باعثچترال شہر کی بجلی گزشتہ رات سے منقطع ہے۔جنوبی وزیرستان کے سیلابی ریلوں نے ٹانک میں تباہی مچا دی جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچااورہزاروں ایکڑاراضی پرکھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔
Load Next Story