پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں101ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد.
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد۔ فوٹو: فائل
ISLAMABAD:
شہر میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے101 ملزمان کو گرفتار کر کے،اسلحہ ، موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے مختلف مقامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے94 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا، ایس ایس پی ویسٹ زون آصف اعجاز شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں8 اشتہاری اور 86 مفرور ملزمان شامل ہیں،گرفتار ملزمان بھتہ خوری ، قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلے ، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،درخشاں پولیس نے چھوٹا بخاری کمرشل پر پولیس مقابلے دوران زخمی ملزم صابر اور اس کے ساتھی صادق کو گرفتار کر کے دو 125 موٹر سائیکلیں اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد کر لی۔
دوسری جانب سچل تھانے کی حدود میں محمد خان گوٹھ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کرنے والا ایک ملزم دلبر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا،فائرنگ کے تبادلے میں راہگیر ماجد علی بھی زخمی ہوا، بلوچ کالونی پولیس نے لوٹ مار کرنے والے2 ملزمان ارسلان اور بابر کو گرفتار کر کے ایک ٹی ٹی پستول اور پریڈی تھانے کی حدود سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹر سائیکل کے ڈی ڈبلیو 2059 برآمد کر لی، سائٹ بی پولیس مقابلے کے دوران 2 موبائل فون اسنیچرز وحید اور شہزاد کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ادھر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بوٹ بیسن پولیس نے شیریں جناح کالونی اور نیلم کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران 6مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،چھاپوں کے دوران اسلحہ اور2 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں،اس سلسلے میں بوٹ بیسن پولیس سے رابطہ کیا گیا تو بوٹ بیسن پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے مشتبہ افراد کو پوچھ گوچھ کرنے کے بعد رات میں ہی رہا کردیا گیا تھا۔