محکمہ لوکل ٹیکسز کا نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

تمام محکمےٹیکسوں کی وصولی کےلیےاپناکردارموثربنائیں،محکمہ لوکل ٹیکسز اپنی ریکوری کو بھی بہتر بنائے، ایڈمنسٹریٹر.

بلدیہ عظمیٰ کے وسائل مختلف محکموں کی ریکوری کے ذریعے ہی بہتر بنائے جاسکتے ہیں، ہاشم رضا زیدی کا خطاب. فوٹو: فائل

KARACHI:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ محکمہ لوکل ٹیکسز اپنی ریکوری کو بہتر بنائے اور جو نادہندگان واجبات اداکرنے میں ناکام رہیں.

ان کے اجازت نامے منسوخ کرکے ان کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے ،یہ بات انھوں نے محکمہ لوکل ٹیکسز کی ریکوری کے سلسلے میں سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز مسعود عالم کو جائزہ اجلاس کے بعد ہدایت دیتے ہوئے کہی ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ ایڈورٹائزرز کو ایک آخری موقع اور فراہم کیا جائے اگر وہ اپنے بقایاجات اداکرنے میں ناکام رہیں تو انکے خلاف فوری طورپرتادیبی کاروائی شروع کردی جائے، انھوں نے کہا کہ کے ایم سی کی حدود میں مختلف شاہراہوں پر جو سائن بورڈز نصب ہیں ان کی اشتہاری کمپنیوں پر کروڑوں روپے کے واجبات ہیں باربار انتباہ کے باوجود سالانہ فیس ادانہیں کی جارہی اس لیے یہ آخری موقع ایک بار پھر فراہم کیا جارہاہے.

انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے وسائل مختلف محکموں کی ریکوری کے ذریعے ہی بہتر بنائے جاسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ شہرمیں صفائی ستھرائی ، انفرا اسٹرکچر کی بہتری ، سڑکوں کی تعمیر ، پارکوں اور کھیلوں کے میدانوں کی تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کیلیے ہر شہری کو کے ایم سی کے واجبات بروقت ادا کرنے چاہیے خصوصاًوہ ادارے اور افراد جو شہر میں منافع بخش کاروبار سے وابستہ ہیں انھیں اپنے ادارے کے ذمے واجب الادا فیس اور ٹیکسزفوری اداکرنے کی ضرورت ہے.


 



ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہاکہ ریکوری سے متعلق تمام محکمے ٹیکسوں کی وصولی کیلیے اپنا کردار موثر بنائیں، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر محکمہ لوکل ٹیکسز نے3 سال میں جمع کیے جانے والی فیسوں اور بقایاجات کا گوشوارہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کو پیش کیا اور لوکل ٹیکسز کے واجبات سے متعلق ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دی، انھوںنے بتایا کہ فوری طورپر ریکوری مہم کا آغاز کرکے نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیاجارہاہے.

انھوںنے کہاکہ ایڈورٹائزرز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکل کی صورت میں سینئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکسز سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں اور اگر انھیں کوئی جائز مسئلہ پیش ہوگا تو اسے فوری حل کیا جائے گا،انھوں نے بتایاکہ فیسوں اور ٹیکسز کی وصولی کے سلسلے میں کسی بھی شخص کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی لوکل ٹیکسز کی ریکوری کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
Load Next Story