11نشستوں کی حلقہ بندیاں نمائشی اقدام ہے جماعت اسلامی
شفاف الیکشن کے لیے کرپشن میں ملوث عناصرکا راستہ بھی روکا جائے،محنتی.
شفاف الیکشن کے لیے کرپشن میں ملوث عناصرکا راستہ بھی روکا جائے،محنتی. فوٹو: فائل
جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کراچی میں قومی اسمبلی کی3 اورصوبائی اسمبلی کی8 نشستوں کی حلقہ بندیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس کے فیصلے میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ہدایت کی تھی مگر چیف الیکشن کمشنر یہی کہتے رہے کہ مردم شماری کے بغیر نئی حلقہ بندیاں ممکن نہیں، اب جب کہ انتخابات میں چند دن رہ گئے ہیں توکراچی کی11نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کا اعلان محض نمائشی اقدام ہے۔
اس عمل سے ان قوتوں کو انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا بہانہ مل جائے گا جو کراچی میں ٹھپہ مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں، جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے کہ وہ شفاف الیکشن کے انعقاد کیلیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے اور ایسے لوگوں کا راستہ روکا جائے جو کرپشن، بدعنوانی، قتل وغارت گری اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں اس وقت تک حالات درست نہیں ہوں گے جب تک ایماندار قیادت کا انتخاب نہیں کیا جائے گا، کراچی کے عوام کو چاہیے کہ اگر وہ بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کی صورتحال سے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کو ووٹ دیں، اگرالیکشن میں کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تو جماعت اسلامی کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی۔