خواتین کی مخصوص نشست کیلیے ن لیگ کی کشمالہ طارق کی حمایت سے معذرت

(ن) لیگ کی قیادت کوکشمالہ طارق کے بارے میں مختلف نوعیت کے سخت تحفظات ہیں۔

(ن) لیگ کی قیادت کوکشمالہ طارق کے بارے میں مختلف نوعیت کے سخت تحفظات ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور:
مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مسلم لیگ(ہم خیال) کی سیکریٹری اطلاعات کشمالہ طارق کی آئندہ انتخابات میں جنرل سیٹ یاخواتین کی مخصوص نشست کیلیے حمایت سے معذرت کرلی۔


(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق کشمالہ طارق کومسلم لیگ (ہم خیال)کے بعض مرکزی رہنماجن میں خاص طورپر لاہورسے تعلق رکھنے والے ایک سابق وفاقی وزیرشامل ہیں ہم خیال کے کوٹے سے لاہور سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑاناچاہتے ہیں اوراس ضمن میں جب(ن)لیگ کی قیادت سے بات کی گئی تو(ن)لیگ نے واضح اوردو ٹوک انکارکردیا،(ن) لیگ کی قیادت کوکشمالہ طارق کے بارے میں مختلف نوعیت کے سخت تحفظات ہیں۔
Load Next Story