میرپور بٹھورو بھتہ مافیا کا سرغنہ ڈرامائی اندازمیں گرفتار

شہری سے بھتہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،ملزم کئی وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس

میر پور بٹھورو پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے ہوٹل سے گرفتار کر لیا۔ فوٹو: فائل

بھتہ مافیا کا سرغنہ بھتہ وصول کرتے ہوئے ڈرامائی انداز میں گرفتار،ساتھی فرار۔


تفصیلات کے مطابق میرپور بٹھورو میں بھتہ وصولی کا بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ الھڈنو لاشاری نے فون پر حاجی حسن منائی نامی شہری سے بھتہ طلب کیا جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔

میر پور بٹھورو پولیس نے ڈرامائی انداز میں ملزم کو بھتہ وصول کرتے ہوئے ہوٹل سے گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او بٹھورو نواب خان رند اور ڈی ایس پی اشرف نوناری نے بتایا کہ ملزم مختلف جرائم میں ملوث ہے جبکہ جھوک شریف تھانہ پر بھی مفرور ہے، ملزم شہریوں سے فون اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھتہ مانگتا تھا۔
Load Next Story