انتقامی کارروائیوں پر ایم ایس کوٹری کیخلاف ملازمین کا مظاہرہ

پریس کلب کے سامنے دھرنا، ملازمین کو ہراساں کرنے کا بھی الزام، برطرفی کا مطالبہ

مظاہرین نے بتایاکہ انیس سو ننانوے میں بھی اسی ایم ایس کے خلاف سیکریٹری صحت کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی. فوٹو: فائل

پیرا میڈیکل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایم ایس تعلقہ اسپتال کوٹری ڈاکٹراکبرسومروکی پیرامیڈیکل ملازمین کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔

مظاہرین نے ایم ایس کے خلاف نعرے لگائے۔ نظیر احمد، عبدالقیوم راہوجو، نظیر احمد لغاری، مسعود میرانی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس اکبرسومرو نے ملازمین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی انتہا کردی ہے اور ان کے ایماء پر پولیس ملازمین کوہراساں کررہی ہے جس کے نتیجے میں تعلقہ اسپتال میں جھگڑے کا خطرہ ہے۔




انھوں نے بتایاکہ انیس سو ننانوے میں بھی اسی ایم ایس کے خلاف سیکریٹری صحت کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی جس نے اپنی رپورٹ میں ڈاکٹراکبر سومرو پر اسپتال کے اندر سیاست کرنے اورملازمین کے ساتھنا انصافیوں کی تصدیق کی تھی جس کے بعد انہیں ہٹادیا گیااورکسی بھی انتظامی اسامی پر انہیں تعینات نہیں کیا گیا لیکن2008 میں بڑی سفارش پر انہیں پھر انتظامی اسامی پر تعینات کردیا گیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ایم ایس کو فوری طورپر عہدے سے ہٹایا جائے بصورت دیگر جوبھی حالات پیدا ہوئے اس کی ذمے داری حکومت سندھ کے محکمہ صحت پرعائد ہوگی۔
Load Next Story