صوبے بھر میں انٹر کے امتحانات16مئی سے شروع کرنے کا فیصلہ
7 مئی سے انٹر کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 8 اپریل ہی سے لیے جائیں گے
نویں اور دسویں کے امتحانات ا پنے طے شدہ پروگرام کے مطابق 8 اپریل ہی سے لیے جائیں گے. فوٹو: ایکسپریس
KARACHI:
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 7 مئی کے بجائے 16 مئی سے شروع کیے جائیں گے۔
نویں اور دسویں کے امتحانات ا پنے طے شدہ پروگرام کے مطابق 8 اپریل ہی سے لیے جائیں گے، یہ بات سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سربراہ پروفیسر انوار احمد زئی نے کی، اجلاس ثانوی تعلیمی بورڈ میں پیرکے دن منعقد کیا گیا تھا ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد صوبے میں میٹرک اور انٹرکے امتحانات کی نئی تاریخوں پر غور کرنے اور صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق امتحانات لینے کے شیڈول میں ناگزیر تبدیلی کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات طے شدہ پروگرام کے مطابق 8 اپریل سے شروع ہونے ہیں جبکہ گیارہویں و بارہویں جماعتوں کے امتحانات 7 مئی سے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی انتخابات کے لیے تعلیمی اداروں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے اور عملے کے انتخابی کام میں مصروف ہونے کے تناظر میں امتحانات کی تاریخوں میں تبدیلی کو ناگزیر سمجھتے ہوئے اتفاقِ رائے سے تجویز دی گئی ہے کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 7 مئی کے بجائے اب 16 مئی سے شروع کیے جائیں گے،نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات طے شدہ پروگرام کے مطابق 8 اپریل ہی سے لیے جائیں گے۔